فیصل آباد کی معروف سڑک پر یہ آدمی مکمل برہنہ حالت میں کیا کر رہا ہے؟حقیقت جان کر ہر پاکستانی اس کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائے گا
فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سڑکوں پر بے ہنگم ٹریفک اور طویل اشاروں کی وجہ سے کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام رہنا معمول کی بات ہے، اس ٹریفک جام کی وجہ سے لوگ ذہنی اذیت میں مبتلا رہتے ہیں ، لیکن آئے روز احتجاج اور دھرنے اس صورت حال کو مزید اذیت ناک بنا دیتے ہیں، اس دوران عدم برداشت کی وجہ سے لڑائی جھگڑے ہونا معمول کی بات ہے مگر فیصل آباد کے ایک شہری نے ٹریفک جام سے نجات حاصل کرنے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ لیا۔
تفصیلات کے مطابق تین دن قبل فیصل آباد کی اہم ترین سڑک پر چند مردو خواتین نے ضلع کونسل چوک کو بند کردیا ، اس بندش کی وجہ سے گاڑیوں کی طویل لائنیں لگ گئیں جبکہ لوگوں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، اس دوران ایک شہری نے ٹریفک جام میں سے اپنی موٹر سائیکل نکالنے کی کوشش کی مگر مظاہرین نے اسے وہاں سے گزرنے نہیں دیا۔
شہری نے پہلے تو منت سماجت کی مگر اس کی منتیں کام نہیں آئیں اور مظاہرین کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔ اس کے بعد شہری نے اپنے کپڑے اتارنا شروع کردئیے اور بالکل برہنہ حالت میں مظاہرے میں شامل ہوگیا۔ شہری کے اس رد عمل کے بعد موجود مظاہرین فوری طور پر بھاگ گئے اور ٹریفک جام بھی ختم ہوگیا۔
لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔