دبئی میں آدمی نے نوجوان لڑکی کے جسم کے ایسے حصے کو ہاتھ لگادیا کہ عدالت نے بلالیا، وہ خبر جسے جان کر مردوں کو دبئی جانے سے ہی ڈر لگنے لگے

دبئی سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک)اگر آپ کبھی دبئی جانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو آپ کو یہ ضرور معلوم ہونا چاہئیے کہ وہاں کیسی کیسی احتیاط کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ اپنی ناراض بیوی سے جھگڑے کے دوران اس کی سہیلی کندھے کو چھو بیٹھنے والے شخص کے ساتھ پیش آنے والاماجرا اس ضمن میں ایک مثال کے طور پر بیان کیا جا سکتا ہے۔
خلیج ٹائمز کے مطابق یہ اماراتی شخص اپنی بیوی کے ساتھ ناراض تھا اور مردیف کے علاقے میں ایک عوامی مقام پر اس کے ساتھ جھگڑے میں مصروف تھا۔ جب اس کی یمنی بیوی کے ساتھ موجود مراکشی لڑکی نے اسے روکنے کی کوشش کی تو اس نے اپنے فون سے لڑکی کی ویڈیو بناتے ہوئے کہا ”یہ دیکھیں کس طرح کے لوگوں کے ساتھ میری بیوی گھومتی پھرتی ہے۔ “ اس دوران اماراتی شخص نے لڑکی کے کندھے پر ایک لمحے کو ہاتھ بھی رکھا، لیکن یہی اس کی ایسی غلطی ثابت ہوئی کہ معاملہ عدالت پہنچ گیا۔
ایمریٹس ائیرلائن کی پرواز کے دوران نوجوان لڑکی نے آدمی کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ ویڈیو نے پوری دنیا میں دھوم مچادی، دیکھ کر ہر مرد خوش ہوجائے
مراکشی لڑکی فوراًالراشدیہ پولیس سٹیشن جا پہنچی اور شکایت درج کروا دی کہ اماراتی شہری نے اسے چھوا ہے اور سرعام اس کی توہین کی ہے۔ پولیس نے لڑکی کی شکایت پر اماراتی شہری کے خلاف دست درازی، پرائیویسی میں مخل ہونے اور توہین کرنے کے الزامات کے تحت پرچہ کاٹ لیا ہے۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت بھی شروع کر دی ہے، اگلی سماعت 14 جنوری کو ہو گی۔
لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔