چین ،بیرونی سرمایہ کاری میں9.8فیصد اضافہ، مجموعی مالیت 8کھرب 3ارب 62 کروڑ یوان پر پہنچ گئی
بیجنگ (آئی این پی ) چین میں بیرونی سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت 9.8فیصد اضافہ کے ساتھ رواں سال کے پہلے 11 ماہ میں 8کھرب 3ارب 62 کروڑ یوان پر پہنچ گئی ۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق رواں سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران چین میں بیرونی سرمائے کے استعمال کی مجموعی مالیت 8 کھرب3 ارب 62کروڑ چینی یوان رہی ہے ۔ جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 9 اعشاریہ 8 فیصد زیادہ ہے۔ بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ چین میں مکمل کھلے پن کی حامل ایک نئی ساخت کے قیام کی کوششوں کا اہم حصہ ہے ۔ دوسری جانب آزاد تجارتی زونز کے قیام اور مالیاتی منڈی سمیت چینی منڈیوں میں بیرونی سرمائے تک رسائی کے حوالے سے نرم پالیسیوں کی بدولت چین کا دروازہ دوسرے ممالک کے لئے مزید کھولا گیا ہے ۔