محترمہ بے نظیر بھٹو کا قاتل پرویز مشرف کو سمجھتا ہوں: مولا بخش چانڈیو

محترمہ بے نظیر بھٹو کا قاتل پرویز مشرف کو سمجھتا ہوں: مولا بخش چانڈیو
محترمہ بے نظیر بھٹو کا قاتل پرویز مشرف کو سمجھتا ہوں: مولا بخش چانڈیو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہاہے کہ میں محترمہ بے نظیر بھٹو کا قاتل پرویز مشرف کو سمجھتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہناتھا کہ پاکستان کی حقیقی نوجوان قیادت بلاول بھٹوزرداری ہیں،70 سال کا کوئی شخص نوجوانوں کا قائد نہیں ہے۔ میاں صاحب کو اداروں سے لڑائی مہنگی پڑگئی ،کا ش وہ خود سے ہٹ کر ملک کو دیکھتے۔انہوں نے کہاکہ میاں صاحب کی سیاست ختم ہوگئی ہے جبکہ میں پرویز مشرف کو بی بی کا قاتل سمجھتا ہوں،ہم سندھ میں ہر شعبے میں پر کام کررہے ہیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں