چیرمین سینٹ کا بڑانام،عالمی ایشوز پر محتاط ہونے کی ضرورت ہے:چوہدری منظور

چیرمین سینٹ کا بڑانام،عالمی ایشوز پر محتاط ہونے کی ضرورت ہے:چوہدری منظور
چیرمین سینٹ کا بڑانام،عالمی ایشوز پر محتاط ہونے کی ضرورت ہے:چوہدری منظور

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے ترجمان چوہدری منظورکا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کا پارٹی میں بڑا مقام ہے مختلف ایشوزپرہرشخص کا اپنا نقطہ نظرہوتا ہے،تاہم ہم سب کو عالمی ایشوزپرمحتاط ہونےکی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کیساتھ ڈائیلاگ چاہتے ہیں، ہمیں بھارت،اسرائیل اورامریکاکوعلیحدہ علیحدہ ڈیل کرنا ہے۔

محترمہ بے نظیر بھٹو کا قاتل پرویز مشرف کو سمجھتا ہوں: مولا بخش چانڈیو

واضح گزشتہ روز چیرمین سینیٹ رضا ربانی نے چھ ملکی سپیکر کانفرنس میں خطاب کے دوران کہا تھا کہ پاکستان کسی سے نوٹس نہیں لے گا ۔

جس کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کے میڈیا سیل نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر ان کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ان کی ذاتی رائے ہے ،وہ جب چیرمین سینیٹ بنے تھے تب انہوں نے پارٹی چھوڑ دی تھی۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...