مکہ میں سونے کی دکانوں پر100 فیصد سعودی عملہ خدمات سرانجام دینے لگا

مکہ میں سونے کی دکانوں پر100 فیصد سعودی عملہ خدمات سرانجام دینے لگا
مکہ میں سونے کی دکانوں پر100 فیصد سعودی عملہ خدمات سرانجام دینے لگا

  



مکہ مکرمہ(آئی این پی)سعودی عرب کے مشیر وزیر انصاف ڈاکٹر محمد القحطانی نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ ریجن میں سونے کے زیورات کی دکانوں کے مالکان نے اپنی دکانوں میں سعودی شہریوں کو 100 فیصد ملازمت دینے کا ہدف مکمل کر لیا ہے۔

غیرملکی میڈیاکے مطابق سعودائزیشن کے اس ہدف کو یقینی بنانے کیلئے وزارت محنت کے افسران نے سرگرم جدوجہد کی تھی۔حرم شریف کے اطراف واقع سونے کی دکانوں کا غیر علانیہ سروے کیا گیا جس میں اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ ان کاروباری مراکز میں کام کرنے والے تمام ملازمین سعودی شہری ہوں اور کوئی غیر ملکی وہاں خدمات سرانجام نہ دے رہا ہو۔ واضح رہے کہ یہ اقدام زیادہ سے زیادہ مقامی شہریوں کو روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی حکومتی کوششوں کا حصہ ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : عرب دنیا


loading...