نامعلوم افراد کی کوئٹہ میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک

نامعلوم افراد کی کوئٹہ میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک
نامعلوم افراد کی کوئٹہ میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک

  



کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں اچانک نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے۔گولیوں کی زد میں آکر ایک شخص شدید زخمی ہوگیااور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو جائے وقوعہ پر پہنچی جنہوں نے ضروری شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس حکام کا کہناہے کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی تھی یا ٹارگٹ کلنگ تحقیقات مکمل ہونے تک کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا ۔تاہم مقتول کے ورثا کی تلاش اور اس کی شناخت کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ


loading...