بھارتی مووی ”بجرنگی بھائی جان“ سے شہرت حاصل کرنے والے کراچی کے صحافی ’چاندنواب ‘ کو تو آپ جانتے ہی ہوں گے لیکن اب انہوں نے ایسی حرکت کر دی کہ سن کر نوازشریف کیلئے بھی ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا

بھارتی مووی ”بجرنگی بھائی جان“ سے شہرت حاصل کرنے والے کراچی کے صحافی ...
بھارتی مووی ”بجرنگی بھائی جان“ سے شہرت حاصل کرنے والے کراچی کے صحافی ’چاندنواب ‘ کو تو آپ جانتے ہی ہوں گے لیکن اب انہوں نے ایسی حرکت کر دی کہ سن کر نوازشریف کیلئے بھی ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سیاست دانوں اور فنکاروں کی طرح چاند نواب کو بھی لوگ میں مقبولیت حاصل کرنے کا گر اچھی طرح آتا ہے، بجرنگی بھائی جان فلم میں چاند نواب کے ایک ویڈیو کلپ کی شمولیت نے صحافی کی شہرت کو چار چاند لگا دئیے، ان کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہوگیا ، حادثاتی طور پر بننے والا ویڈیو کلپ تیزی سے وائرل ہوا مگر اب ان کا ایک اور ویڈیو کلپ منظر عام پر آگیا کہ دیکھ کر آپ کے لئے بھی ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔

القدس کے مسئلے پر گفتگو سے انکار، آسٹریلوی شخص نے نمازی کی ناک توڑ دی

تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات سے ہی مقامی میڈیا پر سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کے چرچے عروج پر ہیں ، مریم نواز شریف سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر مسلسل سالگرہ کے حوالے سے اپ ڈیٹ شیئر کر رہی ہیں۔ لیکن اس کے باوجود چاند نواب وزیر اعظم نواز شریف کی سالگرہ سے بے خبر رہے اور انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو سالگرہ کی مبارکباد دے دی۔ ہوا کچھ یوں کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر محمد زبیر میڈیا سے گفتگو کرنے کے لئے آئے۔ صحافیوں نے ڈائس پر اپنے اپنے چینلز کے کیمرے لگا دئیے ، ابھی وزیر اعلیٰ نے گفتگو کا آغاز کرنا ہی تھا کہ چاند نواب آگے آئے اور گفتگو سے پہلے وزیر اعلیٰ سے مخاطب ہوئے ، چاند نواب نے کہا کہ سب سے پہلے ہم آپ کو آپ کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہیں، سالگرہ مبارک سی ایم صاحب، ساتھ ہی انہوں نے تالیاں بجانا شروع کردیں۔ چاند نواب کے اس اچانک انکشاف پر وزیر اعلیٰ تھوڑے سے پریشان دکھائی دئیے اور صحافی سے پوچھا میری سالگرہ ؟ لیکن فورا ہی وزیر اعلیٰ کو اصل بات کا احساس ہوگیا اور گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ کھکھلا کر ہنسنا شروع ہوگئے۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : ڈیلی بائیٹس