حدیبیہ کیس کی تیاری کر لی ،سپریم کورٹ جارہا ہوں: شیخ رشید

حدیبیہ کیس کی تیاری کر لی ،سپریم کورٹ جارہا ہوں: شیخ رشید
حدیبیہ کیس کی تیاری کر لی ،سپریم کورٹ جارہا ہوں: شیخ رشید

  



ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سبراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حدیبیہ کیس کی تیاری مکمل کر لی ہے نیب نے جان بوجھ کر پرانی دستاویزات نہیں لگائیں اور شہباز شریف کو فری ہینڈ دیا، حدیبیہ کیس میں سپریم کورٹ جا رہا ہوں،نواز شریف نے کلبھوشن جادیو کا کیس صحیح طریقے سے نہیں لڑا، ختم نبوتﷺ کے معاملے کے اصل ملزم نواز شریف ہیں۔

حوثی یمنی فوج کی چوکیوں پر بیلسٹک میزائل داغنے میں ناکام،لڑائی میں دسیوں باغی ہلاک

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان اور نواز شریف اکٹھے نہیں چل سکتے، قوم فیصلہ کرے کہ ان کا گلی گلی مقابلہ کرے گی، طاہر القادری سے پہلے نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنا چاہئے، نواز شریف نے منی لانڈرنگ کی۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ طاہر القادری کی عمران سے ملاقات کامیاب رہے گی، طاہر القادری اور عمران خان جو فیصلہ کریں گے، ان کا ساتھ دیں گے، ختم نبوت کے معاملے میں جو بھی لاہور احتجاج کرنے آئے گا، اس کا ساتھ دیں گے، شیخ آفتاب اور کیپٹن صفدر کو کیبنٹ ڈویژن سے 9 ارب دیئے گئے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ کلبھوشن کی والدہ اور بیوی کی ملاقات کرا کے پاک فوج نے بڑا کارنامہ کیا ہے، جینیوا کنونشن کے تحت ایسے کام کرنے پڑتے ہیں۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /ملتان