یورپی یونین میں مہاجرین کی تقسیم کا منصوبہ ترک کیا جائے:آسٹرین چانسلر

یورپی یونین میں مہاجرین کی تقسیم کا منصوبہ ترک کیا جائے:آسٹرین چانسلر
یورپی یونین میں مہاجرین کی تقسیم کا منصوبہ ترک کیا جائے:آسٹرین چانسلر

  



ویانا(آئی این پی)آسٹریا کے نئے چانسلر سباستیان کرز نے یورپی یونین میں مہاجرین کی لازمی تقسیم کا منصوبہ ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق آسٹریا کے نئے چانسلر سباستیان کرز کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کو یونین کے رکن ممالک میں تقسیم کرنے کی بجائے ان کی اپنے وطنوں کی جانب واپسی کے لیے مزید کوشش کی ضرورت ہے۔ آسٹرین چانسلر کا یہ بھی کہنا تھا کہ مہاجرین کی مدد کے لیے یورپی یونین کو ان مہاجرین کے آبائی ممالک میں عسکری امداد بھی فراہم کرنی چاہیے۔ تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ عسکری امداد سے ان کی کیا مراد ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی