جہانگیر ترین کہتے ہیں میں اب سیاست نہیں آرام کرنا چاہتا ہوں: پرویز خٹک

جہانگیر ترین کہتے ہیں میں اب سیاست نہیں آرام کرنا چاہتا ہوں: پرویز خٹک
جہانگیر ترین کہتے ہیں میں اب سیاست نہیں آرام کرنا چاہتا ہوں: پرویز خٹک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہاہے کہ جہانگیر ترین کہتے ہیں میں اب سیاست نہیں آرام کرنا چاہتا ہوں۔
نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہناتھا کہ عمران کے خلاف بد نیت لوگوں نے کیس کیا جبکہ کے پی کے حکومت کی کارکردی ملک میں سب سے بہترہے،5سال بعد کے پی کے کے سرکاری سکول لیپ ٹاپ اور طلبا سے پرُ ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ جہانگیر ترین کہتے ہیں میں اب سیاست نہیں آرام کرنا چاہتا ہوں جبکہ پی ٹی آئی جہانگیر کو کہہ رہے ہیں کہ میدان میں رہیں۔جہانگیر ترین کے خلاف کوئی کرپشن اورمنی لانڈرنگ ثابت نہیں ہوئی ،ترین کا آف شور کمپنی میں قانونی پیسہ گیا اور وہ عدالت میں یہ بات ثابت بھی کر چکے ہیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں