سعودی عرب میں 3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

ریاض(آئی این پی )سعودی عرب میں 3شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں تاہم کسی بھی قسم کے نقصان کی اطلا ع نہیں ملی ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں النماص شہر سے 24 کلومیٹر شمال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 3 تھی۔ شہری دفاع کو ابھی تک کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے ۔
لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں