SF سٹی مظفرآباد کی تنظیم نو کاشر قریشی سٹی صدر ،حمزہ آصف جنرل سیکرٹری نامزد
مظفرآباد(بیورورپورٹ)انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن سٹی مظفرآباد کی تنظیم نو ۔کاشر قریشی سٹی صدر ،حمزہ آصف جنرل سیکرٹری نامزد ۔ضلعی صدر اسد کاٹل کی تجویز پر مرکزی چےئرمین آئی ایس ایف آزادکشمیر جبار خان مغل نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔گزشتہ روز انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع مظفرآباد کا اجلاس منعقد ہوا۔جس میں طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اجلاس میں ضلعی صدر ،اسد کاٹل نے کاشر قریشی اور حمزہ آصف کی جماعتی خدمات کے اعتراف میں صدر اور جنرل سیکرٹری کی تجویز دی جس پر مرکزی صدر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن جبار خان مغل نے منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔حلف برداری کی تقریب جلد منعقد ہوگی اور دیگر عہدیداران کا چناؤ کر کے باڈی کو مکمل کیا جائے گا۔جبار خان مغل نے طلباء کو ہدایت کی کہ وہ سٹی کی تنظیم کو مزید فعال اور متحرک بنائیں ۔عمران خان اور قائد کشمیر و صدر پی ٹی آئی آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں جلد ہی آزاد خطہ میں کرپشن کے خاتمہ کیلئے موثر کردار ادا کرینگے ۔پی ٹی آئی کی مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے ۔بیرسٹر سلطان محمود کی کاوشوں سے آزادکشمیر بھر میں پارٹی مزید مضبوط اور فعال ہو رہی ہے ۔نوجوان سمیت بڑی شخصیات پی ٹی آئی میں شامل ہو رہی ہیں ۔