ایبٹ آباد،مدرسے کے کمرے میں گیس بھر جانے سے 23بچے بے ہوش
ایبٹ آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایبٹ آباد میں مدرسے کے کمرے میں گیس بھر جانے سے 23بچے بے ہوش ہو گئے ہیں۔بچوںکو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں مدرے میں گیس لیکج کے باعث کمرے میں گیس بھرنے سے23بچے بے ہوش ہو گئے۔جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق گیزر سے گیس لیکج کے باعث واقعہ پیش آیا،ابتدائی طبی امداد کے بعد اب بچوں کی حالت خطرے سے باہرہے۔