’یورپ پر بڑا کیمیائی حملہ ہوگا، پیوٹن کو قتل کرنے کی کوشش کی جائے گی‘ 2020ءکے بارے میں تاریخ کی معروف ترین نجومی بابا وانگا کی تہلکہ خیز پیشنگوئیاں کئی سال بعد منظر عام پر

’یورپ پر بڑا کیمیائی حملہ ہوگا، پیوٹن کو قتل کرنے کی کوشش کی جائے گی‘ 2020ءکے ...
’یورپ پر بڑا کیمیائی حملہ ہوگا، پیوٹن کو قتل کرنے کی کوشش کی جائے گی‘ 2020ءکے بارے میں تاریخ کی معروف ترین نجومی بابا وانگا کی تہلکہ خیز پیشنگوئیاں کئی سال بعد منظر عام پر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوفیہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بلغاریہ کی خاتون باباوانگا کی موت کو 23سال گزر چکے اور ہر سال کے متعلق ان کی درجنوں پیش گوئیاں درست ثابت ہو چکی ہیں۔ اب ان کی 2020ءکے متعلق بھی تہلکہ خیز پیش گوئیاں بھی سامنے آ گئی ہیں۔ 2020ءکے لیے بابا وانگا نے سب سے اہم پیش گوئی یہ کر رکھی ہے کہ اس سال روسی صدر ولادی میر پیوٹن پر قاتلانہ حملہ ہو گا اور امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ برین ٹیومر کا شکار ہو کربہرے ہو جائیں گے اور یہ بیماری ان کے لیے جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے۔بابا وانگا کی پیش گوئی کے مطابق روسی صدر پر ان کے قریب ہی موجود کوئی شخص قاتلانہ حملہ کرے گا۔
باباوانگا کی 2019ءکے لیے بھی صدر ٹرمپ اور صدر پیوٹن کے متعلق ایسی ہی پیش گوئیاں منظرعام پر آئی تھیں تاہم وہ پوری نہیں ہوئیں، مگر باباوانگا کی پیش گوئیاں درست ثابت ہونے کی شرح بھی حیران کن رہی ہے۔ جن میں امریکہ کے ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر جہازوں کے ساتھ حملہ، برطانیہ کا یورپی یونین سے انخلائ، شام میں شدت پسند تنظیم داعش کا ظہور اور دیگر کئی پیش گوئیاں ہیں جو من و عن درست ثابت ہوئیں۔
2020ءکے لیے بابا وانگا نے یورپ کے متعلق بھی ایک خوفناک پیش گوئی کر رکھی ہے۔ وہ کہہ گئی ہیں کہ 2020ءمیں مسلمان شدت پسندوں کی ایک فوج یورپ پر حملہ آور ہو گی۔ یہ فوج کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کرے گی اور یورپ کو نیست و نابود کر دے گی۔ یہ حملہ اس قدر تباہ کن ہو گا کہ براعظم یورپ سے انسانی آبادی کا وجود ختم ہو جائے گا۔اس کے علاوہ بابا وانگا نے یہ پیش گوئی بھی کر رکھی ہے کہ 2020ءمیں روس میں ایک بہت بڑا شہاب ثاقب گرے گا۔ ایشیاءکے متعلق باباوانگا کی پیش گوئی یہ ہے کہ 2020ءمیں ایشیاءمیں تباہ کن زلزلے اور سونامی آئیں گے اور بڑی تباہی لائیں گے۔ گزشتہ سال بھی ایشیاءکے متعلق ایسی ہی پیش گوئی منظرعام پر آئی تھی اور ہم نے دیکھا کہ کئی ایشیائی ممالک سمندری طوفان اور تباہ کن زلزلے آئے جن میں تھائی لینڈ اور جاپان قابل ذکر ہیں۔
یہاں آپ کو یہ بتاتے چلیں کہ باباوانگا کی موت 85سال کی عمر میں 1996ءمیں ہوئی۔ 12سال کی عمر میں ہی وہ راسرار طور ر نابینا ہو گئی تھیں۔ان کے گھر والوں کو ان کی موت کے کئی دن بعد ان کی لاش ملی۔ مرنے کی بعد ان کی آنکھیں بالکل بند تھیں اور ان پر دھول جمی ہوئی تھی۔ باباوانگا نے اپنی زندگی میں بتایا تھا کہ جب ان کی آنکھوں کی بینائی چلی گئی تو انہیں مستقبل میں ہونے والے واقعات دیکھنے کی طاقت مل گئی۔ کئی سالوں سے ان کی دنیا کے متعلق پیش گوئیاں منظرعام پر آ رہی ہیں۔ پیش گوئیوں کی وجہ سے اسے جزیرہ نما بلقان کی نوسٹراڈیمس بھی کہا جاتا ہے۔