امیر مقام کی وزیراعظم پر کڑی تنقید ، ایسی بات کہہ دی کہ مراد سعید بھی تلملا اٹھیں 

Dec 25, 2021 | 09:49 PM

 لوئر دیر(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کےسینئر رہنماامیرمقام نےکہاہےکہ جو کام بھی عمران خان نےدیکھے ہیں، اُن کا بیڑہ غرق ہی کیا ہے،پاکستان تحریک انصاف  (  پی ٹی آئی) کےلئے آئندہ الیکشن میں زیادہ بدترین نتائج سامنے آئیں گے۔
جلسے سے خطاب میں امیر مقام نے کہا کہ عوام نے حالیہ بلدیاتی انتخاب میں تبدیلی کو مسترد کردیا ہے، 17 اضلاع میں عوام نے عمران خان کو مسترد کیا تو انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے کو خود مانیٹر کروں گا،عمران خان نے بطور وزیراعظم جو کام بھی خود دیکھے ہیں، اُن کا بیڑہ غرق کیا ہے۔انہوں  نے کہاکہ پی ٹی آئی کےلئے آئندہ الیکشن میں زیادہ بدترین نتائج سامنے آئیں گے،پاکستان بنانے والے اور پاکستان سجانے والے دونوں عظیم رہنماؤں کا یومِ پیدائش 25 دسمبر ہے،اہلِ پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والی پاکستانی قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

مزیدخبریں