پی ٹی آئی رہنما کے بیٹے کی شادی، جدید اسلحے سے ہوائی فائرنگ، علاقہ خوف میں ڈوب گیا

سورس: Screen Grab
قصور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے ضلع قصور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مقامی رہنما کے بیٹے کی شادی میں جدید اسلحے سے ہوائی فائرنگ نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کے بیٹے کی شادی میں ایک صوبائی وزیر کے صاحبزادے نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر جدید اسلحے سے خوب ہوائی فائرنگ کی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے معراج نامی ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ دوسری جانب انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔