مظفرگڑھ میں لیگی امیدوار کا حامیوں سے قرآن پاک پر حلف

مظفرگڑھ میں لیگی امیدوار کا حامیوں سے قرآن پاک پر حلف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرگڑھ (ڈیلی پاکستان  آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے انتخابی امیدوار باسط سلطان بخاری کی جانب سے حامیوں سے قرآن پر حلف لینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے والے باسط بخاری کا کہنا تھا کہ حلف کا مقصد مخالفین کے پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دینا تھا۔باسط سلطان بخاری نے تحریک انصاف کو چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی۔انہوں نے این اے 176، این اے 177، پی پی 272 اور 273 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مخالفین ہماری سیاسی قوت کے حوالے سے پروپیگنڈا کر رہے تھے۔ سابق چیئرمینوں کی خواہش پر ان سے حلف لیا گیا، حلف کا مقصد مخالفین کے پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دینا تھا۔