کراچی (آئی این پی) اداکارہ مریم نفیس نے حمل کی ویڈیو شیئر کرنے کے بعد ملنے والی بے تحاشہ تنقید پر ناقدین کو کھری کھری سنادیں۔
اِن دنوں مریم نفیس لندن میں چھٹیاں گزار رہی ہیں یہاں سے انہوں نے کرسمس کی آمد کے موقع پر اپنے مداحوں کے ساتھ ایک خوبصورت انسٹاگرام ریل شیئر کی۔اس ریل میں اداکارہ کو سیاہ باڈی کون ڈریس میں دیکھ کر مداح نہ صرف سیخ پا ہوئے بلکہ انہیں بیبی بمپ دکھانے پر شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جبکہ ساتھ ساتھ صارفین اور اداکارہ کے طنزیہ وار بھی توجہ کا مرکز بنے۔
اب حال ہی میں مریم نے انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے ایک اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہوں نے ان تمام ناقدین کو اپنے پیغام کے ذریعے آڑے ہاتھوں لے لیا۔
اداکارہ نے لکھا کہ،پاکستانی عوام ایک بمپ دیکھ کر ایسے پریشان ہو رہی ہے جیسے وہ آسمان سے گرے ہوں اور انہیں بچپن میں بتایا گیا ہو۔ اگر آپ کو بمپ دیکھ کر مسئلہ ہے تو ان فالو کریں اور آگے بڑھ جائیں کیونکہ میں یہ بمپ مزید دکھانے والی ہوں۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ، میں اپنے جسم پر فخر محسوس کرتی ہوں اور اسے دکھانے سے گریز نہیں کرتی۔