گوجرانوالہ ؛انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹ گرفتار

Dec 25, 2024 | 11:56 AM

گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹ کو گرفتارکرلیاگیا۔

نجی ٹی وی سمانیوز کے مطابق ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم جاوید اشرف کو ایمن آباد سے گرفتار کیا گیا،ملزم شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورتا تھا،ملزم نے شہری سے انگلینڈ ملازمت کیلئے 62لاکھ96ہزار روپے ہتھیائے،ملزم پیسے وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گیا تھا۔

مزیدخبریں