عالیہ اور کیارا کیساتھ نامناسب رویے  کے الزامات پرورون دھون کی وضاحت آگئی

Dec 25, 2024 | 01:27 PM


ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ اداکار ورون دھون پر بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ اور کیارا ایڈوانی کیساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے کے الزامات لگنے کے بعد  اداکار نے وضاحتی بیان جاری کردیا۔
حال ہی میں ایک   انٹرویو میں  انہوں نے اپنی  ساتھی اداکارہ  عالیہ بھٹ اور کیارا ایڈوانی کے ساتھ بنائی گئی دو ویڈیوز کے بارے میں بھی بات کی  جس پر ورون کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس انٹرویو میں جب ورون دھون سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنی خاتون کو سٹارز کے ساتھ شرارتی رویہ اختیار کرنا پسند کرتے ہیں؟تو جواب میں اداکار نے عالیہ بھٹ اور کیارا اڈوانی کے ساتھ تعلقات اور  نامناسب رویے کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ،چھیڑچھاڑ صرف ایک خوشگوار اور مثبت ماحول میں ہونی چاہیے۔
 اداکار کے مطابق،چھیڑچھاڑ، چاہے وہ مرد کرے یا عورت، جب تک یہ ایک اچھے اور خوشگوار ماحول میں ہو، ٹھیک ہے۔ کوئی اس پر بات نہیں کرتا، لیکن میں اپنے مرد ساتھی اداکاروں کے ساتھ بھی مزہ کرتا ہوں۔جب کیارا ایڈوانی کی ویڈیو کے بارے میں سوال ہوا تو ورون نے وضاحت دی کہ یہ سب پہلے سے طے شدہ تھا۔

مزیدخبریں