جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کاآپریشن، 13دہشتگرد ہلاک

Dec 25, 2024 | 01:44 PM

جنوبی وزیرستان(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 13دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق  جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی ،آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، آپریشن 24اور25دسمبر کی درمیانی شب کیا گیا،آپریشن میں 13دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے،سیکیورٹی فورسزدہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کیخلاف کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

مزیدخبریں