شادی کرنے کا وقت آ گیا ہے،یشما گل نے اہم پوسٹ شیئر کردی

Dec 25, 2024 | 03:50 PM

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ یشما گل نے اپنی پوسٹ کے ذریعے شادی کا عندیہ دے دیا جس سے مداحوں کی بے چینی بڑھ گئی۔

اداکارہ یشما گل فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر گھومنے پھرنے، کھانے پینے اور فالوورز کے ساتھ چٹ چیٹ کرتی دکھائی دیتی ہیں۔اب ان کی حالیہ انسٹا پوسٹ شادی کے حوالے سے ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

یشما گل نے سٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہوں نے اپنی شادی کی منصوبہ بندی سے متعلق اہم انکشاف کیا۔وائرل سٹوری میں یشما گل نے خبر کی ہیڈلائنز شیئر کی جس میں سعودی عرب کی جانب سے مکہ اور مدینہ میں نکاح کرنے کی اجازت نامہ شامل تھا۔

سٹوری میں لکھا گیا تھا کہ، سعودی عرب نے مکہ اور مدینہ میں نکاح کرنے کی اجازت دے دی ہے۔مذکورہ خبر یشما گل نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا دیا کہ شادی کرنے کا وقت آ گیا ہے!!۔

   

اداکارہ نے اس پیغام کے بعد سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کو جلد شادی کے بندھن میں بندھتا دیکھنے کی خواہش کرتے نظر آرہے ہیں اور انکے لیے مکہ اور مدینہ میں نکاح کرنے کی خواہش پر نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں