اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ڈیلی ویجز ملازمین کیلئے اچھی خبر آ گئی۔
نجی ٹی وی چینل کے ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورزکےڈیلی ویجز ملازمین کی کم سے کم ماہانہ تنخواہ37 ہزار روپے مقررکر دی گئی،یو ایس سی کے ڈیلی ویجز ملازمین کی کم سے کم یومیہ اجرت 1427روپے کردی گئی،اس قبل یوٹیلیٹی سٹورزکےڈیلی ویجز ملازمین کی کم سےکم ماہانہ تنخواہ 32 ہزار روپے تھی، اس سے پہلےیو ایس سی کے ڈیلی ویجزملازمین کی کم سےکم یومیہ اجرت 1231روپے تھی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈیلی ویجز ملازمین کی یومیہ اجرت میں 196 روپے تک اضافے ہوجائےگا، میٹرک،انڈر میٹرک ملازمین کی یومیہ اجرت میں196روپے بڑھ جائے گی ، ایف اے،ایف ایس سی،ڈی کام، ڈرائیورز کی یومیہ اجرت میں 115 روپے کا اضافہ ہوگا، ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے فیصلے کی روشنی میں کم سے کم تنخواہ میں اضافہ کیا گیا۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے بجٹ میں کم سے کم ماہانہ تنخواہ یا اجرت 37 ہزار روپے مقرر کی تھی۔