جی ایچ کیو حملہ کیس میں 2 مفرور ملزمان کے اشتہار جاری

Dec 25, 2024 | 04:27 PM

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں 2 مفرور ملزمان کے اشتہار جاری کر دیئے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے شہیر سکندر اور محمد عاصم کے اشتہار جاری کئے۔
عدالت نے ملزمان کو 24 جنوری تک پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا، ملزمان کی جانب سے سرنڈر نہ کرنے پر ان کو اشتہاری قرار دیا جائے گا۔
پراسیکیوٹر سید ظہیر شاہ نے کہا کہ اشتہاری قرار دینے کے بعد جائیداد کی قرقی کا عمل بھی شروع کر دیا جائے گا۔

مزیدخبریں