عمران خان کی پارٹی قیادت کو سول نافرمانی کی تحریک جاری رکھنے کی ہدایت

Dec 25, 2024 | 06:15 PM

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بانی تحریک انصاف نے پارٹی قیادت کو سول نافرمانی کی تحریک جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔
روز نامہ امت کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سول نافرنی کی تحریک جاری رکھنے جبکہ پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر، سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا اور سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کو عالمی امور پر بات کرنے کی ہدایات دے دی ہیں۔
مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سول نافرمانی کی کال جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔ شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ عمران خان نے بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا اور مجھے عالمی امور پر بات کرنے کی ہدایات دی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پارٹی کے پلیٹ فارم سے ہم تینوں کے علاوہ عالمی امور پر کوئی بات نہ کرے۔ شیخ وقاص نے کہا کہ عمران خان کا کہنا ہے مذاکرات میں اگر سنجیدگی نظر آئی تب سول نافرمانی کی کال واپس لینے پر سوچا جائے گا۔ سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا کہ مذاکرات میں اپنے دو بنیادی نقات پر کوئی سمجھوتا نہ کریں، پہلا مطالبہ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی ہے اور دوسرا مطالبہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کا قیام ہے۔

مزیدخبریں