لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چوہنگ میں کھانا دیر سے دینے پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا، مقتولہ سکول ٹیچر تھی، والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ چئیرپرسن پنجاب ویمن اتھارٹی حنا پرویز بٹ مقتولہ کے گھر پہنچیں اور انہوں نے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کو انصاف کی یقین دہانی کروائی۔ حنا پرویز کا کہنا تھا کہ معصوم جانوں کا ضیاع ناقابلِ برداشت ہے۔ ملزم کی فوری گرفتاری یقینی بنائی جائے گی۔