اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد ایلچی کے بیان پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو ہماری خود مختاری کا احترام کرنا ہوگا۔
سینیٹر طلال چوہدری نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا موقف واضح ہے کہ یہ ہمارا اندرونی معاملہ ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ ان کا پالا ہوا بچہ دوبارہ اقتدار میں آئے۔ انکا کہنا تھا کہ اس طرح کے بیانات سے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا کوئی امکان نہیں۔ بانی پی ٹی آئی پر کرپشن اور آئین توڑنے کے الزامات ہیں۔
خیال رہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ چاہتی ہے کہ سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے، اُن پر ویسے ہی الزامات ہیں، جیسے ٹرمپ پرتھے۔