کراچی (آئی این پی)پاک بحریہ میں 3 سی سلطان طیاروں کی شمولیت کی تیاریاں جاری ہیں۔سمندری حدود کے دفاع، میری ٹائم پیٹرولنگ اور اینٹی سب میرین وارفیئر کے لئے پاک بحریہ کی بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔2026 میں پاکستان نیوی کو پہلا ایمبریر لینئیج 1000 طیارہ سی سلطان کے روپ میں موصول ہوگا۔پاک بحریہ کے لئے پہلے ایمبریئر لینئیج 1000 طیارے کو جنوبی افریقہ میں سی سلطان میں ڈھالا جا رہا ہے۔ آئندہ برسوں میں مزید طیاروں کی ڈیلیوری مرحلہ وار حکمت عملی کے تحت کی جائے گی۔
پاک بحریہ