خیبرپختونخوا، صحت کارڈ کی مد میں ریکارڈ 30 ارب روپے جاری

Dec 25, 2024

   پشاور(آئی این پی) حکومت خیبرپختونخوا  نے نو ماہ کے دوران صحت کارڈ  کی مد میں 30 ارب 30 کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔ وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے خزانہ و بین الصوبائی رابطہ مزمل اسلم نے صحت کارڈ فنڈز کے بارے میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے صحت کارڈ کی مد میں مارچ 2024 سے 24 دسمبر 2024 تک 30.3 ارب جاری کر دیے ہیں اور صحت کارڈ کیلئے موجود حکومت کے نو ماہ میں ریکارڈ ادائیگی کی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے صحت کارڈ فنڈز کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کیا۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے صحت کارڈ فنڈز نہ ہونے کا کہہ کر بند کیا تھا۔ مزمل اسلم نے کہا کہ صحت کے شعبے میں خیبرپختونخوا نے دیگر صوبوں پر برتری حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا،بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وژن کے تحت اور وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں کامیابی کی طرف گامزن ہے۔

صحت کارڈ 

مزیدخبریں