سپریم کورٹ نے کراچی میں حلقہ بندیوں سے متعلق متحدہ قومی موومنٹ کی درخواست خارج کردی

سپریم کورٹ نے کراچی میں حلقہ بندیوں سے متعلق متحدہ قومی موومنٹ کی درخواست ...
سپریم کورٹ نے کراچی میں حلقہ بندیوں سے متعلق متحدہ قومی موومنٹ کی درخواست خارج کردی

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے کراچی کی نئی حلقہ بندیوں سے متعلق ایم کیوایم کی نظرثانی کی درخواست خارج کردی ۔عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ کے وکیل فروغ نسیم عدالت کو مطمئن نہیں کرسکے ۔جسٹس انور کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے واضح کیاکہ 26اور28نومبر 2012ءکو الیکشن کمیشن کو عدالت نے کوئی حکم ہی نہیں دیا،حلقہ بندیوں سے متعلق کوئی حکم نہیں دیا تو نظرثانی کی درخواست کا کوئی جواز نہیں بنتا۔بعدازاں کراچی رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فروغ نسیم نے کہاکہ دوران سماعت الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایاکہ اِس وقت از سرنو حلقہ بندیاں ممکن نہیں جس پر اُنہوں نے حلقہ بندیوں سے متعلق عدالت پر زور نہیں دیا ۔فروغ نسیم کاکہناتھاکہ الیکشن کمیشن کے فیصلے بعد ضرورت ہوئی تو دوبارہ سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے ۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -