اداکارہ جینیفر لارنس، اداکار ڈینئل ڈے لوئس اور ڈائریکٹر اینگ لی نے آسکر ایوارڈ جیت لیا

اداکارہ جینیفر لارنس، اداکار ڈینئل ڈے لوئس اور ڈائریکٹر اینگ لی نے آسکر ...
اداکارہ جینیفر لارنس، اداکار ڈینئل ڈے لوئس اور ڈائریکٹر اینگ لی نے آسکر ایوارڈ جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ جینیفر لارنس ، اداکارڈینئل ڈے لوئس اور ڈائریکٹر اینگ لی نے اپنے شعبے میں بہترین خدمات پیش کرکے آسکر ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ امریکی ریاست لاس اینجلس میں ہونیوالی آسکر ایوارڈ کی سالانہ تقریب ہوئی جس دوران جینیفر لارنس نے بہترین اداکارہ اور ڈینئل ڈے لوئس کو بہترین اداکار قراردیتے ہوئے آسکر ایوارڈ سے نوازا گیاجبکہ فلم ”لائف آف پائی“ کے ڈائریکٹر اینگ لی نے بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ جیت لیا جبکہ بہترین فلم کا ایوارڈ”آرگو“ کو دیاگیا۔ایوارڈ حاصل کرنے کے لیے جاتے ہوئے جینیفر لارنس خوشی میں آپنے آپ پر قابو نہ رکھ سکیں اور سیڑھیوں پر گر گئیں ۔

مزید :

تفریح -