دوہری شہریت کیس میں آمنہ بٹر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

دوہری شہریت کیس میں آمنہ بٹر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
دوہری شہریت کیس میں آمنہ بٹر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

  

 لاہور( ما نیٹرنگ ڈیسک)عدالت نے دوہری شہریت کیس میں سابق ایم پی اے آمنہ بٹر کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔انہوں نے کہا کہ27 فروری کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔سیشن جج نذیر گجانہ نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو الیکشن کمیشن کے روبرو بتایا گیا کہ سابق ایم این اے شہناز شیخ ، سابق ایم پی اے آمنہ بٹر اور رانا آصف محمود دوہری شہریت پر نااہل قرار دیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے دھوکہ کیا لہذا ان سے تمام تنخواہیں اور مراعات واپس لینے کا حکم دیا جائے۔سماعت کے دوران سابق رکن قومی اسمبلی شہناز شیخ عدالت میں پیش ہو گئیں جس پر عدالت نے شہناز شیخ کی ضمانت منظور کر لی جبکہ رانا آصف محمود کی جانب سے عدالت میں درخواست ضمانت جمع کرا ئی گئی البتہ وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہونے پرسابق ایم پی اے آمنہ بٹر کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے 27 فروری کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا اور فریقین کے وکلاکو بحث کے لئے طلب کر لیا۔

مزید :

لاہور -