قائمہ کمیٹی برائے پانی وبجلی کے اجلاس میں ”وینا ملک“ پہنچ گئی ،کمیٹی کا بجلی بحران پر تشویش کا اظہار

قائمہ کمیٹی برائے پانی وبجلی کے اجلاس میں ”وینا ملک“ پہنچ گئی ،کمیٹی کا ...
قائمہ کمیٹی برائے پانی وبجلی کے اجلاس میں ”وینا ملک“ پہنچ گئی ،کمیٹی کا بجلی بحران پر تشویش کا اظہار

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پانی وبجلی کے اجلاس میں وفاقی وزیراحمد مختار اور سیکریٹری پانی وبجلی کی عدم شرکت پر کمیٹی اراکین نے برہمی کا اظہار کیاجبکہ سینیٹر ہمایوں مندو خیل کاکہناتھاکہ وینا ملک کو اجلاس میں بلائیں تو سب کی حاضری پوری ہوگی ۔نجی چینل کے مطابق قائمہ کمیٹی نے وفاقی وزیر،سیکریٹری کی عدم شرکت اور ملک بھر میں بجلی کے موجودہ بحران پر تشویش کا اظہارکیا۔

وزارت پانی وبجلی کے ایڈیشنل سیکریٹری ارشد مرزا نے کمیٹی کو بتایاکہ کراچی کے کچھ علاقوں میں بجلی کی بحالی کے لیے کاوش جاری ہے ، اُس کے علاوہ پورے ملک میں بجلی بحال کردی گئی ۔سینیٹر شاہی سید نے کہاکہ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کی بجلی کی خریداری کے معاہدے میں گھپلے بھی ہوئے ہیں ۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -