لبنانی خواتین کاگھر یلو تششدد کیخلاف ناچ کر مظاہرہ

لبنانی خواتین کاگھر یلو تششدد کیخلاف ناچ کر مظاہرہ
لبنانی خواتین کاگھر یلو تششدد کیخلاف ناچ کر مظاہرہ

  

بیروت( مانیٹرنگ ڈیسک) لبنانی خواتین نے گھریلو تشدد کے خلاف پارلیمنٹ کے سپیکر کے گھر کے سامنے ڈانسنگ احتجاج کیا۔ خواتین ناچتی، گاتی مجلس قانون ساز کے سربراہ سے مطالبہ کرتی  رہیں  کہ ملک میں بڑھتے ہوئے گھریلو تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے لئے ضروری قانون سازی کی جائے اور گھریلو تشدد کا قابل دست اندازی پولیس جرم بنایا جائے۔ احتجاج کی منطق بیان کرتے ہوئے ایک خاتون نے بتایا کہ سن 2009ء میں پارلیمنٹ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر بری نے اپیل کی تھی کہ خواتین کو گھریلو تشدد سے بچانے کے لئے قانون سازی کی جائے۔ نیز خواتین کو ہدف بنانے والے خشک اور امتیازی قوانین کا خاتمہ کیا جائے۔ گھریلو تشدد کے خلاف لبنانی خواتین کی مہم کو ملک میں بڑے پیمانے پر پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ احتجاج کرنے والی خواتین کا مطالبہ ہے کہ گھریلو تشدد اور غیرت کے نام پر قتل کو غیر قانونی قرار دینے کی خاطر سپیکر پارلیمنٹ کے اگلے ان موضوعات کو قانون سازی کے ایجنڈے میں شامل کرائیں۔ یاد رہے کہ گھریلو تشدد کے خلاف تحریک کے آغاز میں ایک ریلی نکالی گئی جس میں بڑے تعداد میں خواتین، مرد اور بچوں نے شرکت کی۔ انہوں نے اپنے ہاتھوں میں گھریلو تشدد کو قابل دست اندازی پولیس جرم قرار دلوانے کے مطالبے کے حق میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -