قطر کے شاعر کی عمر قید پندرہ سال قید میں تبدیل

قطر کے شاعر کی عمر قید پندرہ سال قید میں تبدیل
قطر کے شاعر کی عمر قید پندرہ سال قید میں تبدیل

  

دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک) قطر کی سپریم کورٹ نے ایک شاعر کی عمر قید کی سزاکم کر کے پندرہ سال کر دی ہے۔محمد عجمی نامی شاعرکو حکومت کا تختہ الٹنے پر اکسانے اور حکمرانوں کی تذلیل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ محمد عجمی کے وکیل نے بتایا کہ ان کے موکل کی سزا کو پندرہ سال کر دیا گیا ہے۔ قطر کی سپریم کورٹ اس مقدمے کا حتمی فیصلہ اگلے تیس دنوں میں سنائے گی۔ دوسری جانب انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے گروہوں نے محمد عجمی کی سزا پر تنقید کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اس مقدے میں خامیاں پائی گئیں اور مقدمے کی سماعت خفیہ طور پر ہوئی۔ واضح رہے کہ محمد عجمی پر یہ مقدمہ سنہ 2010ء میں ان کی ایک نظم کے بعد قائم کیا گیا تھا جس میں انہوں نے قطر کے شیخ حماد بن خلیفہ الثانی پر تنقید کی تھی۔ انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے گروہوں کو یقین ہے کہ قطر کے حکام محمد عجمی کی نظم جس میں انہوں نے خطے میں آمریت طرز حکومت پر تنقید کی تھی کی وجہ ناراض ہیں۔ محمد عجمی کی جنوری سنہ 2011ء میں انٹرنیٹ پر اپ لوڈ ہونے والی نظم میں انہوں نے تیونس میں جاری شورش کی حمایت کی تھی۔ انہوں نے اس نظم میں تمام عرب ممالک کی حکومتوں پر بھی تنقید کی تھی۔ خیال رہے کہ مشرقِ وسطیٰ سے شروع ہونے والی شورش کی لہر کے بعد سے قطر میں آزادی رائے پر سخت پابندی ہے۔     

مزید :

بین الاقوامی -