کترینہ کا غصہ قسمت بدل گیا

کترینہ کا غصہ قسمت بدل گیا
کترینہ کا غصہ قسمت بدل گیا

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کے غصے نے ان کے میک اپ مین سبھاش کی قسمت کھول دی ہے اور انہوں نے ایک ہندی فلم پروڈیوس کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

سبھاش11 سال سے کترینہ کیف کے میک اپ مین تھے جنہیں ایک شوٹنگ میں دیر سے آنے پر کترینہ نے فارغ کر دیا تھا۔ نوکری ہاتھ سے جانے کے بعد سبھاش کو کچھ دنوں تک کام نہ ملا تو انہیں اپنا پیشہ بدلنے پر غور کرنے کا موقع ملا اور انہوں نے اب پروڈیوسر بنتے ہوئے ایک ہندی فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے ہدایت کار مراٹھی فلمساز جیانتھ گلاٹر ہوں گے۔اس فلم کی عکس بندی اگلے مہینے شروع ہوگی اور اس کا موضوع فلمی صنعت میں کام کرنے والے افراد کے مسائل پر مبنی ہوگا۔ سبھاش کے مطابق، فلم کیلئے جوہی چاولہ، شبانہ اعظمی، دیویا دتہ اور انوپم کھیر کو سائن کر لیا گیا جبکہ ایک خصوصی کردار کیلئے ”سٹار اداکار“ سے بات چیت بھی جاری ہے۔ذرائع کے مطابق سبھاش سے جب پوچھا گیا کہ آیا وہ سٹار رنبیر کپور تو نہیں ؟ تو اس پر پر انہوں نے کہا ”ضرورت پڑنے پر ان سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے اور مجھے یقین ہے کہ وہ انکار نہیں کریں گے“۔

مزید :

تفریح -