ورلڈکپ،ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں زمبابوے کو 73رنز سے شکست

ورلڈکپ،ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں زمبابوے کو 73رنز سے شکست

  

کینبرا( نیٹ نیوز)کالی آندھی نے زمبابوے کو لپیٹ دیا، ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو ڈک ورتھ اینڈ لوئیس فارمولے کے تحت73رنز سے ہرادیا،ویسٹ انڈیز نے مقررہ 50 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 372 رنز بنائے۔کرس گیل نے215 رنز کی شانداراننگز کھیلی اور انہوں نے ون ڈے میچ میں 16چھکوں کا ریکارڈ بھی برابرکردیا،مارلن سیموئلزکی133 رنز ناقابل شکست اننگز ،زمبابوین ٹیم 44.2اوورزمیں 289رنزبناکر ڈھیر،سین ولیمز 76 ، کریگ ایروائن52اور برینڈن ٹیلر37رنز بناکر نمایاں،ویسٹ کی جانب سے جیروم ٹیلر اور جیسن ہولڈرکی 3،3،کرس گیل کی دووکٹیں،ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کرس گیل کو مین آف دی میچ قراردیا گیا گروپ بی کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 372 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز نے ون ڈے میچ میں 372 رنز بنا کر نیا ملکی ریکارڈ قائم کر دیا۔ اوپنر ڈیوائن اسمتھ دوسری ہی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے بولڈ ہوئے جس کے بعد کرس گیل کا ساتھ دینے کے لئے مارلن سیمیولز کریز پر آئے اور دونوں نے زمبابوے بولروں کی درگت بناتے ہوئے 372 رنز جوڑ کر دوسری وکٹ کے لئے تاریخ کی سب سے بڑی شراکت قائم کی بارش کے باعث ڈک ورتھ لوئس فارمولے کے تحت زمبابوے کو 48 اوورز میں 363 رنز کاہدف دیاگیا۔ویسٹ انڈیز کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب ریگس دو رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ویسٹ انڈیز کو دوسری وکٹ 26 کے مجموعی سکور پر ملی جب ہیملٹن پانچ رنز سکور کر کے ٹیلر کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوئے۔زمبابوے کے آؤٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی سکندر رضا تھے ان کو ہولڈر نے آؤٹ کیا۔برینڈن ٹیلر جنھوں نے سین ولیمزکے ساتھ مل کر جارحانہ انداز میں بیٹنگ شروع کی تھی 48 گیندوں میں 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔سین ولیمز نے 76 رنز بنائیکریگ ایروائن نے 52 رنز بنائے۔ زمبابوین ٹیم 44.2اوورزمیں 289رنزبناکر ڈھیر ہوگئیجیروم ٹیلر اور جیسن ہولڈرنے 3،3،کرس گیل نے دوجبکہ نکیتاملراور مارلون سیموئلزنے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کرس گیل کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -