گیل 22 سنچریاں بنا کر کوہلی اور گنگولی کے ہم پلہ ہو گئے

گیل 22 سنچریاں بنا کر کوہلی اور گنگولی کے ہم پلہ ہو گئے

  

 کینبرا ( نیٹ نیوز) جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں 22 سنچریاں بنا کر ویرات کوہلی اور سارو گنگولی کے ہم پلہ ہو گئے۔ گیل ون ڈے میچوں میں زیادہ سنچریاں بنانے والے مشترکہ طور پر دنیا کے چوتھے بلے باز بن گئے ہیں۔ ایک روزہ میچوں میں زیادہ سنچریاں بنانے کا عالمی اعزاز ٹنڈولکر کے پاس ہے، انہوں نے 49 سنچریاں بنا رکھی ہیں، پونٹنگ 30 سنچریاں بنا کر دوسرے اور جے سوریا 28 سنچریاں بنا کر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ منگل کو کینبرا میں زمبابوے کے خلاف کھیلے گئے ورلڈ کپ میچ میں کرس گیل نے حریف باؤلرز کو آڑے ہاتھوں لیا، انہوں نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے حریف باؤلرز کی خوب دھنائی کی اور شاندار ڈبل سنچری بنائی۔ یہ ان کے کیریئر کی 22 ویں سنچری ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کوہلی اور گنگولی کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -