کرس گیل نے بھارت کو تین ریکارڈزسے محروم کردیا

کرس گیل نے بھارت کو تین ریکارڈزسے محروم کردیا

  

 کینبرا( نیٹ نیوز) ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈرکرس گیل نے بھارت کو تین ریکارڈزسے محروم کردیا۔اعدادوشمارکے مطابق کرس گیل اورمارلن سیمیولز نے مل کر کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔مارلن سیمیولزکیساتھ مل کرکرس گیل نے ورلڈکپ کی سب سے بہترین 372 رنز کی شراکت کاریکارڈ بھی بنا دیاہے، پرانا ریکارڈ 318 رنزکا تھا جو بھارت کے سارو گنگولی اور راہول ڈریوڈ نے سری لنکا کے خلاف1999 میں بنایا تھا۔یہ ناصرف ورلڈ کپ ایک روزہ کرکٹ میں بھی کسی بھی وکٹ کے لیے سب سے بڑی شراکت ہے۔ریکارڈ ساز اننگ کے دوران کرس گیل نے ورلڈکپ کی تاریخ کی پہلی ڈبل سنچری بنا ڈالی جوکہ کسی بھی غیر بھارتی کی پہلی ڈبل سنچری ہے ۔زمبابوے کیخلاف کرس گیل نے مجموعی طورپر 16چھکے لگائے اور بھارتی بلے باز روہیت شرمااور اے بی ڈی ویلئیرزکا ریکارڈبرابرکردیا۔ کرس گیل نے مارلن سیمیولز کے ساتھ مل کر ایک روزہ میچوں کا بھی شراکت داری کا نیا ریکارڈ قائم کیا اس سے پہلے بھارت کے سچن ٹنڈولکر اور راہول ڈریوڈ کا نیوزی لینڈ کے خلاف 331 رنز کا ریکارڈ بھی توڑ دیا جو انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف 1999ء میں حیدر آباد میں بنایا تھا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -