ویسٹ انڈیز نے 372 رنز بنا کر نیا ملکی ریکارڈ قائم کر دیا

ویسٹ انڈیز نے 372 رنز بنا کر نیا ملکی ریکارڈ قائم کر دیا

  

 کینبرا (نیٹ نیوز) ویسٹ انڈین ٹیم نے ایک روزہ میچ میں 372 رنز بنا کر اپنا ہی سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالا۔ یہ عالمی مقابلوں کی تاریخ میں اننگز میں پانچواں بڑا سکور ہے۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے 2014ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں اننگز میں 363 رنز کا مجموعہ بنایا تھا۔ زمبابوے کے خلاف کھیلے گئے میچ میں کرس گیل اور سیموئلز نے ڈٹ کر حریف باؤلرز کا مقابلہ کیا اور ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں 372 رنز کی ریکارڈ شراکت جوڑی۔ یہ کالی آندھی کا ون ڈے میچ میں انفرادی طور پر اننگز میں بڑا سکور ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -