ورنن فلینڈر فٹنس مسائل کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے باہر

ورنن فلینڈر فٹنس مسائل کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے باہر

  

 میلبورن ( نیٹ نیوز) سیاہ فام جنوبی افریقن فاسٹ باؤلر ورنن فلینڈر فٹنس مسائل کے باعث رواں ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول میچ سے دستبردار ہو گئے۔ آئرلینڈ کے خلاف میچ میں ان کی شرکت فٹنس سے مشروط ہے۔ جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں 27 فروری کو آمنے سامنے ہوں گی۔ فلینڈر بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری میں مبتلا ہو گئے تھے جس کے باعث وہ صرف چار اوورز ہی پھینک سکے تھے۔ ٹیم مینجر محمد موسی جی کے مطابق ایم آر آئی رپورٹ کے مطابق فلینڈر کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے اور وہ ایک ہفتے تک مکمل فٹ ہو جائیں گے تاہم ہم نے احتیاطی تدابیر کی بناء پر انہیں کالی آندھی کے خلاف میچ میں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے اور امید ہے کہ وہ آئرش ٹیم کے خلاف میچ کیلئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -