سری لنکا کو آل راؤنڈر جیون مینڈس کی فٹنس کا انتظار

سری لنکا کو آل راؤنڈر جیون مینڈس کی فٹنس کا انتظار

  

 میلبورن( نیٹ نیوز) سری لنکا کو لیگ سپنگ آل راؤنڈر جیون مینڈس کی فٹنس کا انتظار ہے، احتیاطی تدابیر کی بناء پر اوپنر اپل تھرنگا کو میلبورن میں ٹیم جوائن کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سری لنکا کو رواں میگا ایونٹ میں ایک میچ میں کامیابی اور ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ سری لنکا کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق مینڈس جو کہ افغانستان کے خلاف میچ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے تھے، مینڈس آئی سی سی ڈاکٹرز کی طرف سے تشخیض کے منتظر ہیں۔ جس کے بعد ان کی رپورٹس ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کو ارسال کی جائیں گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -