سکواڈ میں واپسی پر خوش ہوں ،شفیع الاسلام

سکواڈ میں واپسی پر خوش ہوں ،شفیع الاسلام

  

 ڈھاکہ( نیٹ نیوز) بنگلہ دیشی باؤلر شفیع الاسلام نے کہا ہے کہ العمین حسین کے متبادل ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل ہونے پر بے حد خوشی ہوئی، میگا ایونٹ کے دوران 2011ء کی کارکردگی دوہرانے کی کوشش کروں گا۔ العمین حسین کو ٹیم کرفیو توڑنے کے باعث ورلڈ کپ سے باہر کر دیا گیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ سکواڈ سے ڈراپ ہونے پر سخت مایوسی ہوئی تھی لیکن اب دوبارہ سکواڈ کو جوائن کرنے پر بے حد خوشی ہو رہی ہے، 2011ء کی کارکردگی کو دوہراتے ہوئے ٹیم کو فتوحات دلانے کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میرا کوئی خاص ہدف نہیں، اپنی صلاحیت اور طاقت کے مطابق عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کر کے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کروں گا۔ شفیع الاسلام کو 52 میچوں میں 58 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -