کرس گیل نے ورلڈکپ کی تاریخ میں ڈبل سنچری بنا کر ریکارڈ بنا ڈالا

کرس گیل نے ورلڈکپ کی تاریخ میں ڈبل سنچری بنا کر ریکارڈ بنا ڈالا

  

کینبیرا( نیٹ نیوز) ویسٹ انڈیز کے گرس گیل نے زمبا بوے کیخلاف ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈبل سنچری کا ریکارڈ قائم کردیا ۔ انہوں نے 147گیندوں پر 215رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 16چھکے اور 10 چوکے شامل تھے کینبرا کے کرکٹ گراؤنڈ میں گیارہوں ورلڈ کپ میں زمبابوے کیخلاف میچ میں کرس گیل نے ڈبل سنچری بنا کر تاریخ رقم کردی اس سے پہلے 1996ء میں ورلڈ کپ میں گری کرسٹن کے پاس سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز تھا انہوں نے 188رنز کی اننگز کھیلی تھی جس کو کرس گیل نے سولہ سال بعد 16چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے توڑ کر 215رنز بنا کر ورلڈ کپ کی نئی تاریخ رقم کردی گیل نے شاندار اننگزکھیلنے پر کہا کہ مجھے یقین نہ تھا کہ میں اتنابڑا سکور کرنے میں کامیاب ہوجاؤں گا میں کھیلتا گیا اور قسمت نے میرا ساتھ دیا میں اس اننگز کو ہمیشہ یاد رکھونگا مجھے سب سے زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ میری اس اننگز کی وجہ سے ٹیم نے میچ اپنے نام کیا مستقبل میں بھی ایسی ہی عمدہ پرفارمنس دینے کی کوشش کرونگااگلے میچ میں بھی اسی طرح جو ش و جذبہ کے ساتھ میدان میں اترونگا ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -