ورلڈکپ، اب تک 15میچز میں مختلف ممالک کے 10بلے بازوں کی سنچریاں

ورلڈکپ، اب تک 15میچز میں مختلف ممالک کے 10بلے بازوں کی سنچریاں

  

  کینبرا( نیٹ نیوز)رواں ورلڈکپ کے دوران اب تک 15میچز میں مختلف ممالک کے 10بلے بازوں نے سنچریاں سکورکرلیں،ویسٹ انڈیز کے تین جبکہ جنوبی افریقہ اور بھارت نے دودوبلے بازوں نے سنچریاں بنائیں،پاکستان کا کوئی بلے باز یہ اعزازتاحال حاصل نہیں کرسکا۔اعدادوشمارکے مطابق رواں ورلڈکپ کے دوران اب تک 15میچز میں مختلف ممالک کے 10بلے بازوں نے سنچریاں سکورکرلیں،ویسٹ انڈیز کے تین جبکہ جنوبی افریقہ اور بھارت نے دودوبلے بازوں نے سنچریاں بنائیں،پاکستان کا کوئی بلے باز یہ اعزازتاحال حاصل نہیں کرسکا۔ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے ایرون فنچ،بھارت کے شیکھردھون اور ویرات کوہلی،جنونی افریقہ کے ڈیوڈ ملر اورجے پی ڈومنی ،سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے ،انگلینڈکے معین علی جبکہ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرس گیل،مارلون سیموئلز اورلینڈل سیمنزنے سنچریاں سکورکی ہیں۔پاکستان کا کوئی بلے باز یہ اعزازتاحال حاصل نہیں کرسکا جبکہ نیوزی لینڈ،بنگلہ دیش،یواے ای ، زمبابوے، سکاٹ لینڈ،آئرلینڈ، افغانستان بھی اس اعزازسے ابتک محروم ہیں ابھی ورلڈ کپ میں ٹیموں کی کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور دیکھنا یہ ہے کہ مستقبل میں کون سی ٹیموں کے کھلاڑی مزید کتنی سنچریاں بنانے میں کامیاب ہوتے ہیں ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -