کرس گیل کی عمدہ بیٹنگ نے شائقین کو جھومنے پر مجبور کردیا

کرس گیل کی عمدہ بیٹنگ نے شائقین کو جھومنے پر مجبور کردیا
کرس گیل کی عمدہ بیٹنگ نے شائقین کو جھومنے پر مجبور کردیا

  

 ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کے خلاف میچ اپنے نام کرلیا اس میچ میں کرس گیل کے کھیل کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے انہو ں نے اپنے جارحانہ کھیل سے شائقین کرکٹ کو جھومنے پر مجبور کردیا ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ ڈبل سنچری بنانے کا بھی اعزاز انہو ں نے حاصل کیا جس طر ح وہ کھیل رہے تھے لگ رہا تھا کہ وہ بڑا سکور کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے بلاشبہ گیل ایک باصلاحیت کھلاڑی ہیں اور ہمیشہ انہوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا ہے اور شائقین کو محظوظ کیا ہے اس اننگز کی خاص بات ایک بڑی تعداد میں چوکوں اور چھکو ں کی بارش تھی جس طرح وہ آزادانہ طور پر کھیل رہے تھے ایسا لگ رہا تھا کہ تمام باؤلرز ان کے سامنے بے بس ہیں اور سٹیڈیم کے چاروں اطراف انہوں نے خوبصورت شارٹ کھیلے اس کامیابی کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ورلڈ کپ میں اپنی دوسری کامیابی حاصل کرلی ہے آئرش ٹیم کے ہاتھوں شکست کے بعد انہوں نے پاکستان اور اس کے بعد اب زمبابوے کی ٹیم کو شکست سے دوچار کیا اور اس طرح اس نے اس پول میں اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کرلیا ہے ویسٹ انڈین ٹیم کی اس شاندار کارکردگی سے اس کے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور ان کو اس کا مستقبل میں کھیلے جانے والے میچوں میں ضرور ہوگا خاص طور پر گیل کا ہاتھ کھل گیا ہے اور وہ اگلے میچوں میں بھی ایسی شاندار اننگز کھیل سکتے ہیں اور کم از کم انہوں نے یہ اننگز کھیل کر حریف ٹیموں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجاد ی ہے ایک طویل عرصہ سے وہ آؤٹ آف فارم تھے لیکن اس میچ میں ان کو فارم میں آنے کا بھرپور موقع ملا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا وہ اس تسلسل کو اگلے میچوں میں برقرار رکھ سکیں گے کہ نہیں لیکن یہ ضرور ہے کہ انہوں نے جو ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے یہ شائد ہی ایک لمبے عرصہ تک کوئی اور بیٹسمین توڑ سکے گیل کی اس اننگز کو نہ صرف وہ خود یاد رکھیں گے بلکہ شائقین کرکٹ کے دلوں میں بھی یہ یاد رہ جائے گی زمبابوے کی بات کی جائے تو اس نے باؤلنگ تو اتنی اچھی نہیں کی لیکن بیٹنگ میں اس نے ویسٹ انڈیز کے بڑے سکور کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے کوشش ضرور کی زمبابوے کی ٹیم کو دوسری شکست کا سامنا کرناپڑا ہے اس سے قبل اس کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی ویسٹ انڈیز کے تمام کھلاڑیوں نے اس میچ میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

مزید :

کالم -