خیبر پختونخوا میں سیاسی تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے ، راشد بشیر سیال

خیبر پختونخوا میں سیاسی تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے ، راشد بشیر سیال
خیبر پختونخوا میں سیاسی تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے ، راشد بشیر سیال

  

 جوہانسبرگ( بیورو رپورٹ)مسلم لیگ ن کیپ ٹاؤن کے صدر راشد بشیر سیال نے کہا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں موجودہ حالات میں سکیورٹی سمیت دیگر معاملات کے حوالے سے خیبر پختونخوا میں سیاسی تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے ۔ارکان اسمبلی ایک طرف ،وزیر اعلیٰ دوسری جانب جبکہ عمران خان دھرنوں کی سیاست کر کے صوبے کو مزید اندھیروں میں دھکیل رہے ہیں،روزنامہ پاکستان کے بیورو چیف ندیم شبیر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے میں ترقیاتی کام جس لحاظ سے ہونے چاہیے تھے ویسے نہیں ہوئے ۔کے پی کے کی عوام آج بھی محرومیوں کے دور میں زندگی بسر کر رہی ہے جبکہ حکومت نے پسماندگی دور کرنے کے لیے کوئی بھی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے ۔انھوں نے کہاکہ اب عوام تحریک انصاف کے امیدواروں کا کڑااحتسا ب کرے گی جنہوں نے ووٹ لینے کے لیے عوام کو سبز باغ دکھائے اور بعد میں انہیں بھول کر خود چوکوں چوراہوں پر بیٹھ گئے۔

مزید :

عالمی منظر -