اسرائیل نے دہشت گردی کے شبہ میں 11 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا

اسرائیل نے دہشت گردی کے شبہ میں 11 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا

  

 مقبوضہ بیت المقدس (اے پی پی) اسرائیل کی سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے شبہ میں 11 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل کے سیکیورٹی اہلکاروں نے مغربی کنارے کے علاقے سے دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرنے والے11 مشتبہ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز کے حکام کا کہنا ہے کہ ان افراد میں سے کچھ پہلے بھی جیل کی سزا کاٹ چکے ہیں۔ اسرائیل کی داخلی سلامتی کے ادارے شین بیت کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے مذکورہ افراد سے اسلحہ اوردھماکہ خیزمواد بھی برآمد کیا ہے اور یہ افراد خودکش حملوں کا ارادہ رکھتے تھے۔

مزید :

عالمی منظر -