بھارتی طبی حکام نے دو مبینہ پولیو کیسز کی تحقیقات شروع کر دی

بھارتی طبی حکام نے دو مبینہ پولیو کیسز کی تحقیقات شروع کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(این این آئی) بھارتی طبی حکام نے دو مبینہ پولیو کیسز کی تحقیقات شروع کر دی میڈیا رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایاکہ ریاست بہار میں دو سالہ دو بچے بخار میں مبتلا ہونے کے بعد چلنے پھرنے سے محروم ہوگئے جس کی وجہ ان کے پیروں میں کمزوری بتائی جارہی ہے۔ضلع دربھنگہ کے چیف میڈیکل آفیسر ادے کمار چوہدری نے بتایا کہ ٹانگوں کی ایک بیماری کا شکار ہیں جسے اکثر پولیو کے ساتھ جوڑا جاتا ہے۔چوہدری نے دربھنگہ سے بذریعہ فون بتایا کہ ٹیسٹ کیلئے نمونے جمع کرلیے گئے ہیں اور آئندہ چند روز میں نتیجہ مل جائیگا تاہم ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دونوں بچوں کو باقی لوگوں سے الگ رکھا جارہا ہے ہم امید کررہے ہیں کہ ٹیسٹ کا نتیجہ منفی ہو۔بھارت کے غیر ترقی یافتہ اور غریب علاقوں سے بعض اوقات مشتبہ پولیو کے کیسز سامنے آتے رہتے ہیں تاہم بھارت میں 2011 سے اب تک پولیو کا ایک بھی مثبت کیس سامنے نہیں آیا ۔گزشتہ مارچ عالمی ادارہ صحت نے بھارت سمیت دس ایشیائی ممالک کو پولیو فری ہونے کی سند دی تھی جسے بھارت میںیادگار فتح کے طور پر منایا گیا۔

مزید :

عالمی منظر -